جوڑے، قرآن، سائنس اور منکرِ خدا

جوڑے، قرآن، سائنس اور منکرِ خدا -


اس ایت کی کیا وضاحت ہے؟ ہر جاندار جوڑے کی صورت میں پیدا ہوا
آپ نے نظریہ ارتقا کا تو انکار کر دیا۔۔
اس کے مقابلے میں آپ نے یہ تھیوری پیش کر دی کہ ہر ایک کو جوڑے کی صورت میں بنایا گیا اور پھر آگے اس سے تمام جاندار چلے۔ اس میں کس حد تک سچائی ہے یہ ہمیں دیکھنے کی ضرورت ہے۔
ایت کو تصویر میں پیش کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
بے شمار جاندار ایسے ہیں اس دنیا میں جو بے جنس ہیں۔ان کے جوڑے نہیں ہوتے ۔ زیادہ تر سنگل سیلولر جاندار بے جنس ہوتے ہیں۔ ۔ ایک ہی سیل ٹوٹ کر دو بن جاتے ہیں۔ اس سب کی روشنی میں اس ایت کی کیا وضاحت پیش ہو گی؟
بے جنس جانداروں کو پڑھنے کے لئے مندرجہ ذیل دیئے گئے لنک کو پڑھیں۔
https://en.wikipedia.org/wiki/Asexual_reproduction
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بے جنس جانداروں کی اقسام
فشن(fission):
e.g. sporozoans and algae
بڈینگ(budding):
example is the hydra,worm like Taenia or Echinococci
پودوں میں بے جنس(vegetative propagation)
Vegetative propagation is a type of asexual reproduction found in plants
سپورو جینسس( Mitotic Sporogenesis)
conidial fungi Aspergillus and Penicillium etc
فریگمینٹیشن (Fragmentation)
lichens,Moulds, yeasts and mushrooms,
اگاموجینسس( Agamogenesis)

does not involve a male gamete

ANSWER:                                                                                                                                            
ہر وہ چیز جو موجود ہے، اپنا ایک جواز رکھتی ہے، اور اگر ہم اس جواز کو نہ ڈھونڈ پائیں تو یہ ہماری کم علمیت ہے۔ یعنی کسی بھی موجود کے جواز پر سوال کا جواب اگر مجھے نہیں معلوم تو مجھے اپنی کم علمیت کا اعتراف کرنا ہوگا، اور اس سے منسلک دیگر عوامل کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم کرنے سے اس وقت تک گریز کرنا پڑے گا جب تک کہ حقیقی صورتحال واضح نہ ہوجائے۔
اس دور کی بدقسمتی یہ ہے کہ عوام کی اکثریت کم علم ہے اور جو اصحاب تھوڑا بہت انسان اور فطرت کو جان پائے ہیں، وہ علمی برتری کے احساس کی وجہ سے ایسے تکبّر میں مبتلا ہیں کہ کسی لا ینحل سوال پر زچ ہو کر بجائے اس کے کہ کوئی معقول عقلی استدلال ڈھونڈیں، وہ اس صورتحال کو من و عن بادل نخواستہ قبول کرنے کے ساتھ ساتھ آگے کے مرحلے اپنے وجدان کے مطابق خود متعیّن کر لیتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر دھند کی وجہ سے راستہ نظر نہیں آرہا ہے تو آپ یہ کیسے فرض کرسکتے ہیں کہ آگے سیدھا راستہ ہی ہے کوئی موڑ نہیں؟ ایسا کرنا کتنا منطقی ہے، خود ہی فیصلہ کیجیے۔ تخلیق ِکائنات اور حیات کی ابتدا کے اہم ترین بنیادی سوالات کے حوالے سے اس دور کے منکرین خدا مفکّرین کا یہی طرز عمل ہے جو ظاہر ہے کہ غیر حقیقی ہے۔ انسان اور کائنات کے وجود اور اس میں موجود اسرار کے حوالے سے بےشمار سوالات آج بھی موجود ہیں، جن کا کوئی مستند سائنسی یا علمی جواب نہیں۔ ان مفکّرین اور سائنسدانوں کا استدلال تو یہ ہونا چاہیے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ خدا ہے یا نہیں، یا یہ کہ یہ ہماری ڈومین یا دائرہ کار میں نہیں کہ خدا کے بارے میں کوئی رائے دیں۔ لیکن ایسا ہوتا نہیں بلکہ اصرار یہی ہے کہ کائنات اور زندگی کی تشریح خدا کے بغیر ہوسکتی ہے۔
یہ تمہید کائنات کے موجود نظم system میں ایک حیران کن وقوعے phenomenon ”جوڑوں“ pairs کی موجودگی کے ضمن میں ہے جس کا سائنس اور فلسفی اپنے ٹھوس طبعی نظریات کے حوالے سے کوئی معقول عقلی جواز نہیں دے پائے۔ یہ سوال آج بھی تشنہ طلب ہے کہ کائنات کی ابتدا کی سائنسی تشریح یعنی کائنات کی اچانک حادثاتی تخلیق spontaneous-creation میں جوڑے کیوں ہیں؟ اگر یہ کائنات اور اس میں زندگی خود ہی وجود میں آئے تو پھر ایک غیر مربوط حادثے میں نظم اور ربط کیسے اور کیوں آیا۔ جدید سائنسدانوں کی علمیت کا اعتراف کرتے ہوئے یہ سوال ضرور ہے کہ جوڑوں کی موجودگی کے حوالے سے اگر واقعی کوئی ٹھوس علمی اور عقلی جواز کسی نے پیش کیا ہے تو کوئی دوست پیش کردے۔ انسان کی کم علمی کو نظرانداز کرتے ہوئے آئیں. دیکھیں کہ اس ضمن میں کائنات کے باہر سے آنے والا ایک ٹھوس پیغام کیا کہتا ہے۔
جوڑے:
Pairs
قرآن: (سورۃ 51، آیت49)
”اور ہم نے ہر چیز کے جوڑے پیدا کیے کہ شاید تم اس سے کچھ سبق سیکھو۔“
قرآن: (سورۃ 36، آیت36)
”پاک ہے وہ ذات جس نے جملہ اقسام کے جوڑے پیدا کیے، خواہ وہ زمین کی نباتات میں سے ہو یا خود اِن کی اپنی جنس میں سے، یا اُن اشیاء میں جن کو یہ جانتے تک نہیں۔“
یہ آیات اپنے مطالب کے حوالے سے انتہائی عظیم الشّان ہیں۔ ان کی گہرائی کا اندازہ ڈیڑھ ہزار سال قبل کا انسان لگا ہی نہیں سکتا تھا کیونکہ اس وقت دنیا کے طبعی علوم بہت ہی محدود تھے۔ آخری مندرجہ آیت میں انسان کے محدود علم کی طرف اشارہ ہے کہ بہت سی اشیاء کاانسان کو علم نہیں! تعمیر و تخلیق کے عمل میں جوڑے موجود ہونے کی جبلّی خصوصیت دراصل بگ بینگ Big Bang اور نظریہ ارتقاء Evolution کو خودکار ماننے والوں کے لیے ایک تازیانہ ہے جو یہ کہتے ہیں کہ کائنات کا ارتقاء محض ایک ”قدرتی“ نظام ہے۔

آئیے ذرا دیکھیں کہ منکرین کے قبول کردہ نام نہاد خود کار نظام کائنات میں جو جو حیرتناکیاں اور پیچیدگی ہے، کیا واقعی عقلی اور منطقی طور پر وہ خود بخود ممکن ہیں۔
کوئی بھی حادثاتی تخلیق کسی ضابطے کی پابند تو ہو نہیں سکتی کیونکہ ضابطے کا تعلق انتظام سے ہے اور انتظام بغیر منتظم کے غیر منطقی اور غیر عقلی ہے۔ اگر ہم فرض کرتے ہیں کہ یہ نظامِ زندگی اور کائنات خود تخلیقی ہے تو پھر یہ کیسے ممکن ہوا کہ اس میں بےشمار چیزوں کا جوڑا ہو، یا بےشمار چیزوں کا آپس میں مثبت، منفی یا مقابلی تعلّق ہو۔ انسان اور جاندار سے قطع نظر ایٹم سے لے کر فوٹون اور پارٹیکلز سے لے کر گیلکسی تک ہر جگہ یہ نظام حرکت میں نظر آتا ہے۔ یہاں تک کہ کچھ سائنسدان یہ خیال بھی رکھتے ہیں کہ ہماری کائنات بھی ایک جوڑا رکھتی ہے جو کہ منفی قوانین کے ساتھ موجود ہو سکتی ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ ایک لامحدود کائناتی نظام جس کو خود سائنس اربوں سال کا قرار دیتی ہو، اس میں ایسا نظم کیسے چل رہا ہے کہ ہر منفی کے ساتھ مثبت، ہر نر male کے ساتھ مادہ female، مقناطیس میں مخالف پول، بجلی میں مثبت اور منفی کرنٹ کے علاوہ ہر طرح کی زندگی کی افزائش بھی جوڑوں کی وجہ ہی سے ہے۔ جدید ترین نظریات یعنی اسپیس ٹائم فیبرک میں بھی اسپیس اور ٹائم ایک جوڑے کی طرح ہیں۔ یہاں تک کہ اخلاقیات میں ہر اچھے عمل کے ساتھ مقابل منفی عمل منسلک ہے۔ لیکن ایک بات غور طلب ہے کہ بہت سی جگہ اس نظام سے استثنی بھی نظر آتا ہے یعنی زندگی بغیر نر اور مادہ کے بھی ہے، جیسے امیبا amoeba! جس میں حیاتیاتی سیل خود ہی دو حصّوں میں تقسیم ہو کر اپنی نسل بڑھاتا ہے۔ یہ استثنی اس بات کے ثبوت ہیں کہ یہاں کسی ایک ڈگر پر چلنے والا کوئی خود کار نظام نہیں ہے ورنہ استثنائی صورتحال بھی نہ ہوتی بلکہ استثنی تو اس بات کی قوی دلیل ہے کہ کسی خالق کا کنڑول لا محدود ہے کہ وہ ہر طرح کی تخلیق پر قادر ہے۔ کیا عقل اس عظیم الشّان نظام کو محض اتفاقی نظام تسلیم کر سکتی ہے۔
اگر ہم کائنات کے بنیادی اور اہم ترین اجزاء یعنی ایٹم اور فوٹون یعنی روشنی کی اکائی کے اندر دیکھیں تو وہاں پر بھی جوڑے نظر آتے ہیں۔ یہاں تک کہ DNA کے اندر بھی جوڑے کا تصّور عملی طور پر نظر آتا ہے۔
آئیں کچھ جدید دریافتوں پر ایک طائرانہ نظر ڈالتے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ قرآن کا استدلال کہ، ”(جوڑے) اُن اشیا میں بھی ہیں جن کو یہ جانتے تک نہیں“۔ کس قدر گہرائی لیے ہوئے ہے! اس بارے میں ہم کائنات اور حیات کے اہم ترین اور بنیادی عنصر ایٹم کی ساخت کا سرسری اور عام فہم سا جائزہ لیتے ہیں۔ یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ ایٹم الیکٹرون، نیوٹرون اور پروٹوں سے بنا ہے۔ لیکن جدید تحقیق ایٹم کی ساخت کے مزید راز کھولتی ہے۔
کوارک: Quarks
ایٹم کے اندر کوارک ہوتے ہیں جو تین جوڑوں کی شکل میں ہوتے ہیں، مزید یہ ہے کہ ہر کوارک کا بھی ایک جوڑا
Anti Quark یعنی منفی کوارک بھی ہوتا ہے، ایٹم میں چھ کوارک ہوتے ہیں لیکن طبعیات کے ماہران کو تین جوڑے میں گردانتے ہیں یعنی اوپر/نیچے، چارم /اسٹرینج، چھت/فرش ,up-down, charm-strange, roof-floor۔ پارٹیکل فزکس انھی کو ارکس پر مبنی علم ہے۔
اینٹی کوارک:ـ Anti - Quark
ہر کوارک کا ایک منسلک اینٹی کوارک ہوتا ہے جس کا کوانٹم نمبر (
Quantum Number) بھی مخالف ہوتا ہے۔ میسان Meson وہ پارٹیکل ہوتے ہیں جو کوارک اور اینٹی کوارک کے جوڑے سے بنتے ہیں۔ (astronomy.swin.edu.au/cosmos/Q/quark)
For every quark flavor there is a corresponding type of antiparticle, known as an antiquark, that differs from the quark only in that some of its properties have equal magnitude but opposite sign.

تئیس سال کی عرق ریزی کے بعد ایٹم کے اندر پروٹون کی جو جدید ترین اور صحیح ترین تصویر شائع کی گئی ہے اس میں جوڑے صاف نظر آتے ہیں۔ حوالہ درج ذیل ہے جہاں آپ اس کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔
https://phys.org/news/2015-07-hera-h1-zeus-publish-precise.html
ڈی این اے: DNA
آسان لفظوں میں یوں سمجھیں کہ ہر جاندار کی زندگی کے بنیادی سیل کا ایک کوڈ ہوتا ہے، جسے ڈی این اے
deoxyribonucleic-acid، کہا جاتا ہے۔ ڈی این اے نسلی معلومات کا منتقل ہوتا ہوا ذخیرہ ہوتا ہے جو ہر زندہ سیل یا نامیاتی جسم living organisms میں لونیہ یا کروموزوم کو بناتا ہے۔ یہ کروموزوم کا اصل جز ہوتا ہے۔ اس میں نسل کی معلومات درج ہوتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی ساخت میں بھی جوڑے کا نظم نظر آتا ہے۔
'In living organisms DNA does not usually exist as a single molecule, but instead as a pair of molecules that are held tightly together. These two long strands entwine like vines, in the shape of a double helix.''…..Since the DNA backbone is resistant to cleavage and the double-stranded structure provides the molecule with a built-in duplicate of the
encoded information
https://www.coursehero.com/file/p3or896/In-living-organisms-DNA-does-not-usually-exist-as-a-single-molecule-but-instead/
زندہ خلیوں میں DNA ایک اکائی کی شکل میں موجود نہیں ہوتا، بلکہ جوڑے کی طرح موجود ہوتا ہے جو آپس میں سختی سے جڑے ہوتے ہیں، یہ دو لمبے دھاگوں کی مانند جو کہ اینٹھے ہوئے ہوتے ہیں، اور ساتھ ساتھ جڑے ہوئے ہوتے DNA کے اندر معلومات کا کوڈ بھی دوہرا ہوتا ہے
:
A critical feature of DNA is the ability of the nucleotides to make very specific pairing.
A-T and C-G, A is said to be complementary to T (and U) and C is complementary to G.
http://www.ucl.ac.uk/~sjjgsca/DNA
ایک اہم خاصیت اس کی جوڑے، A-T اور C-G بنانے کی صلاحیّت ہے، اے ٹی سے اور سی جی سے منسلک ہوتے ہیں۔
جوڑے کے حوالے سے یہ تو انتہائی مختصر بیان ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مادّے اور زندگی کے عناصر کی بنیاد میں بھی جوڑے موجود ہیں، جس سے قرآن کے چودہ سو سال قبل کے دعویٰ کی آج سائنس تصدیق کر رہی ہے۔
اب جوڑے کا ایک دوسرا پہلو بھی دیکھیں کہ ہم ہر چیز کو ایک نام دیتے ہیں، اس طرح وجود کے حوالے سے بھی ہر چیز کا جوڑا ہو تا ہے، ایک طبعی اور دوسرا غیر مرئی یعنی نام۔ اس طرح یہ دلیل پارٹیکلز سے لے کر کائنات ہر چیز پر لاگو ہو تی ہے کیونکہ نام بھی وجود ہی کا حصہ ہے اور بغیر نام کے کوئی چیز موجود ہی نہیں ہو سکتی۔ آپ کسی مشین کو کھولتے چلے جائیں یا کسی بھی چیز کو توڑے چلے جائیں، ہر صورت میں اس کا ہر حصہ ایک نام کے ساتھ ہی موجوہوگا، خواہ آپ اسے کوڑا ہی کیوں نہ کہیں۔
منکرین اور متذبذب اصحاب کے لیے توجّہ طلب یہ نکتہ ہے کہ یا تو کائنات خدا نے بنائی یا پھر نہیں بنائی!
اگر نہیں بنائی تو کائنات اور ہمارے اندر پھیلے ہر علم کا جواز کیا ہے یا اس کا منبع کیا ہے!
انسان ”خود بخود“ بن جانے یا پیدا ہوجانے والے علوم کی چھان بین کرتے کرتے تھکا جارہا ہے لیکن یہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے!
آخر کیوں؟
کہیں جدید انسان کا مقابلہ کسی ایسی ہستی سے تو نہیں ہو رہا جو علوم ہی کی تخلیق پر قادر ہو جبکہ انسان علم کے سمندر میں غوطے کھاتا محض ایک جاندار !
دوستو! کشادہ دل ہوکر ذرا غور کرو۔



2:

سوال یہ ہے کہ " بےجنس" اور "باجنس" جانداروں کے درمیان تناسب کیا ہے؟ 
آپ نے بےجنس جانداروں کی جو فہرست دی اس کے مطابق تو یہ روئے زمین پر باجنس جانداروں سے کہیییییییں زیادہ کم ہے کیونکہ بیالوجی میں ایک ایک جاندار کی کئی کئی قسمیں بیان کی جاتی ہیں جن کی ت
عداد درجنوں سے نکل کر سینکڑوں اور ہزاروں تک بھی پہنچتی ہے۔۔۔
اسی سے اندازہ کریں کہ اگر اقسام کا یہ عالم ہے تو پھر آگے ان اقسام کے تحت جانداروں کی تعداد کا کیا عالم ہوگا ؟؟؟؟؟؟

یہ اینیملز کے ناموں کی ایک لسٹ کا لنک دے رہا ہوں ، پھر آگے ہر جانور کی اقسام ہیں۔
اس کے بعد حشرات، پرندے، پودے، پانی کی مخلوقات اور نا جانے کس کس رنگ کی مخلوق آئے گی۔
ایک جگہ صرف بچھو کی ہی 800 اقسام پڑھی تھیں، سانپوں کو دیکھیں تو الگ ہی دنیا آباد ہے۔۔۔
کیا سب کے سب بےجنس جاندار ہیں؟؟؟؟ 
اب تو سائنس نے پودوں تک میں جوڑے دریافت کر لیے اور آپ بےجنس جانداروں کی چند اقسام کو لیکر بیٹھے ہیں 🙄
https://lib2.colostate.edu/wildlife/atoz.php?sortby=genus_species&letter=all&fbclid=IwAR37mRozDzxTWbPJNsxXOTh7P2_IvHK9AU97uot94atjbXFqQgDFLHu5RG0
3:


Parity in living organisms

01MAY
Parity in living organisms
by Dr. Zaghloul El-Naggar
Edited by Defending-Islam.com Team

https://muslimanswersfiles.wordpress.com/2013/05/01/parity-in-living-organisms/?fbclid=IwAR1yXTEDD9U5tzZWCAOAib3fF7gjgq4t2ojBvAIrQiWHCtas76jmGKgLe8E

No comments:

Post a Comment